Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کی ایف بی آر کو 37 فیصد زیادہ ٹیکس کلیکشن پر مبارکباد

وزیراعظم کی ایف بی آر کو 37 فیصد زیادہ ٹیکس کلیکشن پر مبارکباد
October 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تاریخ ساز ٹیکس کلیکشن پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں 37 فیصد زیادہ وصولیوں پر ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔

عمران خان نے کہا پہلے 4 ماہ میں 1840 ارب روپے کے ٹیکس محصولات مضبوط معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک 500 ارب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کی گئی۔