Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کی ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری

وزیراعظم کی ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خبر، وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے وزارت خزانہ اور وزیراعظم کو بھیجی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اڑھائی سو روپے ہر اُمیدوار سے ریکورٹمنٹ کاسٹ وصول کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ بھرتی کے لئے ورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایک ہزار بھرتیوں میں 831 کانسٹیبلز، ڈیڑھ سو کے قریب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز شامل ہونگے۔ کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کرے گا۔ ایف آئی اے گریڈ 16 سے اُوپر کی بھرتیاں ایف بی ایس سی کے ذریعے ہونگی۔