Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کی اجرت پر کام کرنے والے افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دینے کی منظوری

وزیراعظم کی اجرت پر کام کرنے والے افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دینے کی منظوری
March 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ 70 لاکھ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کوروناوائرس کے پیش نظرعوام کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا گیا ہے، 70 لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ ایکسپورٹرز کیلئے بھی 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کیا گیا۔ وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کیلئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں جس میں تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے طبقے پر نظر رکھیں، ڈیلی ویجز ملازمین کوصورتحال سے نقصان نہیں ہونا چاہیے۔