Friday, March 29, 2024

وزیراعظم کی 8 اکتوبر کے زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

وزیراعظم کی 8 اکتوبر کے زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
October 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام میں 8 اکتوبر کے زلزلے میں پیاروں کو کھونے والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ زلزلے نے تباہی، درد اورغم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑی ہیں، پاکستانی قوم نے قربانی، انسان دوستی اورمثالی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام صورتحال کو سنبھالنے کے ہرگز قابل نہیں تھا، پارلیمنٹ ایکٹ کے ذریعہ موثر ڈیزاسٹرمینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے، ہم نظام کو مزید اصلاح اور مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔