Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
April 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن جاری ہے۔ وزیراعظم آفس میں کنٹرول روم قائم اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں  کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ وبا سے لڑنے کے لیے قائم کیا۔ چاہتا ہوں ہر شخص عطیہ دے۔ اگر آپ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کا رخ کریں۔ وہاں ڈیجیٹل فارم کو پر کرکے رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔ ڈیجیٹل فارم میں نام، پتہ عمر، موبائل نمبر ، یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہیں۔ سب سے پہلے آپ سیٹیزن پورٹل کی ایپلیکیشن اوپن کرینگے ۔ ہوم پیج یا مین پیج پر جمع کا نشان ہو گا۔ اسے کلک کرنے کے بعد کورونا ٹائیگر فورس کا پیج اوپن ہو گا وہاں سے رجسٹریشن شروع ہو گی۔ آپ سے آپ کا نام ، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، تاریخ پیدائش، جنس اور صحت بارے پوچھا جائیگا۔ اس کے بعد ایک اور فارم ہو گا جس میں تعلیم ، قابلیت ، تجربہ ، صوبہ ، یونین کونسل  ،ضلع اور تحصیل پوچھی جائے گی۔ اس کے بعد آپ رجسٹرڈ ہوجائینگے۔ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے لئے رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہو گی۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان رجسٹریشن کراسکیں گے۔ فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی جن کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائیگا۔ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں متحرک ہو گی۔ گھروں تک راشن سپلائی اور خوراک پہنچائے گی۔ ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔ رضا کار قرنطینہ سنٹرز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی بھی کر سکیں گے۔ نوجوانوں کو گھروں تک راشن سپلائی کی تربیت دی جائیگی۔