Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں سب عطیہ کریں، وسیم اکرم، شنیرا

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں سب عطیہ کریں، وسیم اکرم، شنیرا
April 14, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق کپتان قومی ٹیم وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں سب عطیہ کریں۔ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ریلیف فنڈ میں سب کچھ شفاف طریقے سے ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے پوری دنیا مثاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں روز کمانے والے افراد کے پاس راشن نہیں ہے۔ دونوں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان مدد کی ہے۔ اس وقت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کی بہت ضرورت ہے۔