Monday, September 16, 2024

وزیراعظم کو ملکہ کوہسار مری کا سہانا موسم راس آگیا

وزیراعظم کو ملکہ کوہسار مری کا سہانا موسم راس آگیا
July 30, 2016
مری (92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کومری کا سہانا موسم راس آگیا ، طبیعت میں بہتری آگئی اورٹانگ کا انفیکشن بھی ٹھیک ہونے لگا وزیراعظم مزید دوروز ملکہ کوہسار میں قیام کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق پرفضاءمقام ہو تو صحت میں بہتری آہی جاتی ہےوزیراعظم نوازشریف لاہور میں تھے تو طبیعت ناساز رہی لیکن لگتا ہے ملکہ کوہسارمری کا دلکش موسم وزیراعظم کےلئے بہتر ثابت ہوا حسین وادیوں میں 4دن گزارے تو ٹانگ کا انفیکشن ٹھیک ہونے لگا۔ ڈاکٹر روزانہ طبی معائنہ کررہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت میں بہتری آنے پر وزیراعظم نے مری میں اپنے قیام کو 2روز کےلئے بڑھا دیا ہے۔ یہ 2دن وزیراعظم اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی آج مری پہنچ جائینگے، وزیراعظم نے گزشتہ روز مری میں ہی اپنی کور ٹیم کے اجلاس کی 7گھنٹے تک صدار ت کی اجلاس میں وزیراعظم نے کئی اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی تھی۔