Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کو بحرین کے ولی عہد کا فون ، شہزادہ سلمان بن حماد نے عمران خان کی خیریت دریافت کی

وزیراعظم کو بحرین کے ولی عہد کا فون ، شہزادہ سلمان بن حماد نے عمران خان کی خیریت دریافت کی
March 31, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے ولی عہد کا فون آیا۔ شہزادہ سلمان بن حماد نے عمران خان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق شہزادہ سلمان بن حماد نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے خیریت دریافت کرنے پر شہزادہ سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہونگے۔ وزیر اعظم نے ولی عہد بحرین کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح کے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔