Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا

وزیراعظم کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا
July 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، چودہ دن کے اندر جواب طلب کرلیا گیا۔

نوٹس میں سوال اُٹھایا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔ پی ٹی آئی کو 13 جون تک انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرانا تھیں۔