Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا انہوں نے مسترد کر دیا ،ایم این اے عامر لیاقت کا دعویٰ

وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا انہوں نے مسترد کر دیا ،ایم این اے عامر لیاقت کا دعویٰ
July 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) ایم این اے عامر لیاقت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا لیکن انہوں نے مسترد کر دیا۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے وزیر اعظم سے طویل ملاقات کی۔ اپنا دل کھول کر عمران خان کے سامنے رکھا۔ وزیر اعظم نے کراچی کے مسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا یہی ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1285140432435937280?s=20 عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ پیغام میں کہا وزیر اعظم نے کہا ‏تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو، کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا تمہاری ضرورت ہے، ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا اپنے حلقے اور کراچی کے لیے تمہاری آواز کی قدر کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا وہ تمہاری نہیں پی ٹی آئی اور میری آواز تھی۔ وزیر اعظم نے کہا مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے۔