Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم کل مہمند ایجنسی میں احساس کفالت پروگرام، اسپورٹس گالا کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم کل مہمند ایجنسی میں احساس کفالت پروگرام، اسپورٹس گالا کا افتتاح کرینگے
March 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کل مہمند ایجنسی میں احساس کفالت پروگرام اور اسپورٹس گالا کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان غلنئی میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے، تیاریاں جاری ہیں، جلسے کے لیے 40 فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔