Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم کل مظفر آباد میں خطاب کریں گے ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کل مظفر آباد میں خطاب کریں گے ، فردوس عاشق اعوان
September 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم کل مظفر آباد میں خطاب کریں گے۔ کل پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1172024968533745664 فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں کل مظفرآباد میں جائیں گے۔ بھارتی مظالم کے خلاف نہتے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1172025388555472896 انہوں نے کہا دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے۔ آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد  کیخلاف وزیراعظم کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں۔ آئیں کشمیریوں سے یک جہتی کریں۔