Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کل احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم کل احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے
March 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کل غریب گھرانوں کے ہونہار طلبہ کو وظائف دینے کے لیے 24 ارب کے احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ احساس کفالت، احساس آمدن اور بلاسود قرض کے بعد اب احساس وظائف پروگرام شروع ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے غریب گھرانوں کے ہونہار طلبہ کو وظائف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چار سالہ پروگرام کو احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپس پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔ سکالرشپ پروگرام سے ملک بھر کے 2 لاکھ مستحق طلبہ مستفید ہوں گے۔ اعلی تعلیم کا حصول ممکن بنانے کیلئے ہر سال 50 ہزار طلبہ کو سکالر شپس دی جائیں گی۔ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپس میں 50 فیصد کوٹہ لڑکیوں کا ہوگا۔ سکالر شپس پروگرام میں کم آمدنی والے گھروں کے طلبہ کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی خواہش پر 2 فیصد سکالرشپس خصوصی (معذور) طلبہ کو دی جائیں گی۔ سکالر شپ کا دارومدار مستقبل میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر ہوگا۔