Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے‘ چودھری نثار کے ساتھ نہ آنے پر چہ مگوئیاں

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے‘ چودھری نثار کے ساتھ نہ آنے پر چہ مگوئیاں
December 28, 2015
کراچی (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ چودھری نثار کے ساتھ نہ آنے پر چہ مگوئیاں‘ وزیر اعظم پورٹ قاسم اتھارٹی اور چیمبر آف کامرس کی تقریبات میں شرکت اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پورٹ قاسم جائیں گے جہاں وہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا دورہ کرینگے اور بریفنگ لیں گے۔ وزیراعظم ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ میں بھی شرکت کرینگے۔ دونوں تقاریب میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف‘ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ ہمراہ ہونگے جس کے بعد گورنر ہاو¿س آئیں گے جہاں وہ ایک مختصر سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔