Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے !!! اہم امور پر فیصلے‘ پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ کرینگے

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے !!! اہم امور پر فیصلے‘ پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ کرینگے
December 7, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم گورنر ہاوس میں اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر غور ہو گا‘ وزیر اعظم سونمیانی میں پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف امن وامان کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اب سے کچھ دیرقبل کراچی پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم دورہ کراچی میں سب سے پہلے سومیانی میں پاک فضائیہ کی مشقوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعدوزیراعظم گورنرہاوس میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن اوررینجرزاختیارات کامعاملہ زیربحث آئےگا۔