Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، 50 سے زائد منصوبوں کا اعلان کرینگے

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، 50 سے زائد منصوبوں کا اعلان کرینگے
September 5, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے، وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ہمراہ ہیں۔ شہر قائد کیلئے 50 سے زائد منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد کا فضائی جائزہ لیا، بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ وزیراعظم کی گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم ایم کیوایم سمیت اتحادی جماعتوں، تاجربرادری اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملیں گے، میڈیا بریفنگ بھی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی پر ماس ٹرانزٹ نظام، سرکلر ریلوے سمیت 800 ارب سے زائد کے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔