Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم کراچی اور حیدرآباد کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھیں : فاروق ستار

وزیراعظم کراچی اور حیدرآباد کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھیں : فاروق ستار
May 24, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستارکہتے ہیں کہ وزیراعظم کراچی اور حیدرآباد کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھیں۔ تفصیلات کے مطابق خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر فاروق ستار نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ وزیر اعظم نے دربار جہانگیری لگایا ہوا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد ان کی ترجیحات میں کیوں شامل نہیں ہے۔ فاروق ستار نے ایم نائن موٹر وے اور سی پیک پر بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میگا منصوبوں پر ایم کیوایم کے خدشات دور کریں۔ فاروق ستار نے سندھ حکومت پر بھی تنقید کے نشتر برسائے اور کہا پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔ سندھ حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے لیکن اربوں روپے جمع کرنے والا شہر پانی کو ترس رہا ہے۔