Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کاگورنر ہاؤسز یونیورسٹیز میں تبدیل کرنےکا عندیہ،سندھ کابینہ نے سرجوڑلئے

وزیراعظم کاگورنر ہاؤسز یونیورسٹیز میں تبدیل کرنےکا عندیہ،سندھ کابینہ نے سرجوڑلئے
August 20, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ کے گورنر ہاؤس کا کیا ہوگا ، جیالوں کی سرکار پریشان ہو گئی   مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس قومی ورثہ ہے اس کی موجودہ حیثیت تبدیل نہیں ہونے دیں گے ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم بننے سے قبل اعلان کیا تھا کہ اقتدار میں آکر چاروں صوبوں کے گورنرز ہاؤسز کو یونیورسٹیز بنایا جائے گا  ، عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد عوام سے اپنے پہلے خطاب میں  اسی عزم کو دہرایا تو سندھ سرکار پریشان ہو گئی اور معاملے پر کابینہ اجلاس بلا کر سر جوڑ لئے ۔ مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے معاملے پر کہا کہ  گورنر ہاؤس قومی ورثہ ہے  جس کی  تاریخی حیثیت برقرار رکھی جائے گی ، یہاں تعلیمی ادارہ نہیں میوزیم بنائیں گے ۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس سندھ حکومت کی ملکیت ہے۔