Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کاچندروزقبل منجمدسرکاری زمین کو فروخت کرکے قرضہ اتارنےکا عندیہ

وزیراعظم کاچندروزقبل منجمدسرکاری زمین کو فروخت کرکے قرضہ اتارنےکا عندیہ
September 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) تبدیلی سرکار کی توجہ ملک سے قرضہ اتارنے پر لگی ہے، وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل منجمد سرکاری زمین کو فروخت کرکے قرضہ اتارنے کا عندیہ دےدیا۔ پاکستان کی 34ہزار کنال دیہی اور 17 ہزار کنال شہری زمین منجمد سرمایہ قرار دی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے 90 فیصد زمین کی مالیت 300 ارب بتادی۔ سب سے زیادہ اراضی کی ملکیت کا حامل ادارہ ریلوے  ہے جو خود خسارے کا شکار ہے اور سالانہ 17ارب روپے کی سبسڈی لے رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر حال ہی میں وارگزار کرائی گئی کراچی، روہڑی، خانیوال، لاہور، راولپنڈی پشاور، حویلیاں میں زمین فروخت کیلئے تیارہے ۔ تین  ہزار 847 ایکڑ زمین کی مالیت 1 ارب، 80 کروڑ روپے قرار دی گئی ہے ۔ریلوے کے پاس کل 1 لاکھ، 76 ہزار، 690 ایکڑ  زمین میں سے 45 ہزار 92 ایکڑ  زمین  پر قبضہ ہے  ۔ فروخت کیلئے صرف 1 لاکھ، 27 ہزار 751 ایکٹراراضی  ہے جس کی تیاری میں دو سال سے تین سال لگیں گے۔ بلوچستان میں ریلوے کے پاس28 ہزار 428ایکڑ ، سندھ میں 39 ہزار 428 ایکڑ ، پنجاب میں 90 ہزار 306 ایکڑ  اور  خیبرپختونخواہ میں 9 ہزار 707 ایکڑ زمین ہے ۔