Thursday, May 2, 2024

وزیراعظم کاپہلا دورہ کراچی، دو اہم اجلاسوں کی صدارت کی،مزارقائد پرحاضری بھی دی

وزیراعظم کاپہلا دورہ کراچی، دو اہم اجلاسوں کی صدارت کی،مزارقائد پرحاضری بھی دی
September 16, 2018
کراچی( 92 نیوز) وزیراعظم پاکستان نے کراچی کا پہلا سرکاری دورہ کیا ۔ وزیر اعظم نے مزار قائد پر حاضری دی  ۔ دو اہم  اجلاسوں کی صدارت کی  بھی کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہاؤس کو آباد کردیا ، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں دو اہم اجلاسوں کی صدارت کی ۔ صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لانا ہے، گرین لائن اور کے فور منصوبے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ  سندھ،گورنر سندھ ، چیف سیکرٹری سندھ ،میئر کراچی نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم کو شہر قائد میں وفاقی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ گرین لائن اور  فراہمی آب کے منصوبے کے فور  پر پیش رفت سے متعلق گفتگو  بھی ہوئی ۔ امن وامان کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیر اعظم  کی زیر صدارت اجلاس میں گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ ، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ بھی شریک ہوئے ۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ سنگین جرائم کی وارداتوں میں  90 فیصد کمی  آئی ہے ۔ وزیر اعظم نے سندھ پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ [caption id="attachment_190275" align="alignnone" width="500"] Prime Minister Imran Khan being received by Governor Sindh Mr. Imran Ismail and Chief Minister Sindh Syed Murad Ali Shah upon arrival at Karachi on September 16, 2018[/caption]   قبل ازیں وزیر اعظم کراچی ائیرپورٹ پہنچے  تو گورنر  و وزیراعلیٰ سندھ نے ان کا استقبال کیا۔  وزیراعظم نے قائد اعظم ، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کے مزاروں پر حاضری دی ۔ وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ وزیر اعظم نے گرین پاکستان مہم کے تحت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں پودا بھی لگایا ۔