Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ

وزیراعظم کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ
October 16, 2019
مدینہ منورہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں، روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل اداکئے۔ اس قبل وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقا ت میں وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حرمین کے تقدس اور حرمت کیلئے پاکستانی قوم یک آواز ہے۔ وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ہندوستان کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کشمیری عوام پر ظلم وستم اور اس سے علاقے کی سکیورٹی کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خا ن کے ہمراہ وفد میں وزیرخارجہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ودیگر سینئر افسران شامل ہیں۔