Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کا یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو فون، علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو فون، علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال
July 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو فون کیا جس میں علاقائی ترقی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران نے کہا پاکستان یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔