Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کا گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ
September 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حالیہ تنازعے کے باعث شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعظم قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ عدالت جانے سے فیصلہ خلاف آنے کا بھی خد شہ ہے۔ حکومت کو پوری رقم واپس ملنے یا رقم کھونے کا بھی امکان ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فیصلہ خلاف آنے سے حکومت پر ری فنڈ کی مد میں 295 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست بھی مسترد ہوئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئی قانون سازی کی گئی جو مختلف ہائی کورٹس میں چیلنج ہوئی۔ آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد عدالت کے باہر مذاکرات کے ذریعے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔