Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کا گوادر کے محنت کش ماہی گیروں کے جائز مطالبات اور دھرنے کا نوٹس

وزیراعظم کا گوادر کے محنت کش ماہی گیروں کے جائز مطالبات اور دھرنے کا نوٹس
December 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے محنت کش ماہی گیروں کے جائز مطالبات اور دھرنے کا نوٹس لے لیا۔

ٹویٹر پیغام میں عمران خان بولے ٹرالرز کے ذریعے غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کرنے کا کہہ دیا۔

سمندر میں مچھلی کے غیرقانونی شکار کے خلاف گوادر کے ماہی گیر کئی روز سے دھرنے پر موجود ہیں۔