Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کا کورونا پازیٹو آنے پر اپوزیشن جماعتوں اور عالمی رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم کا کورونا پازیٹو آنے پر اپوزیشن جماعتوں اور عالمی رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار
March 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کورونا پازیٹو آنے پر اپوزیشن جماعتوں اور عالمی رہنماؤں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے، نریندر مودی، امریکی سفارتخانے، آسٹریلوی ہائی کمشنر اور مولانا طارق جمیل نے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ویکسی نیشن کے بعد کورونا پازیٹو آگیا، ثابت ہوتا ہے کورونا جھوٹ ہے یا ویکسین فراڈ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا وہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے اللہ تعالی عمران خان کو صحت دے، بطور لیڈر تمام احتیاطی تدابیر اور ماسک کا استعمال کرنا چاہئے۔

جہانگیر ترین نے کہا ان کی نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا
امریکی سفارتخانے نے ٹویٹ کرکے کہا ان کی دعائیں عمران خان اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا امید ہے عمران خان جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔