Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا کورونا وائرس سے لڑائی میں مصروف غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم کا کورونا وائرس سے لڑائی میں مصروف غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ
April 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے لڑائی میں مصروف غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وڈیو پیغام میں کہا سیکریٹری جنرل یو این اور ادارے ترقی پذیر ملکوں کو قرضوں پر ریلیف دیں۔ ترقی پذیر ملکوں میں وسائل کی کمی ہے۔ پاکستان 22 کروڑ کا ملک اور ہم صرف 8 ارب ڈالر خرچ کر پا رہے ہیں۔ جاپان ایک ٹریلین ڈالر خرچ کر رہا ہے ۔ امریکا اپنے عوام کیلیے 2.2 ٹریلین ڈالر کا پیکیج دے رہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا لوگوں کو بھوک سے بچانے کیلیے بھی وسائل کی کمی ہیں ۔ ترقی پذیر ملکوں کو فکر ہے غریب عوام کورونا کے علاوہ بھوک سے نہ مریں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری سے کورونا کے غیر معمولی چیلنج پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ جو مسئلہ پاکستان کو درپیش ہے وہی مسئلہ ترقی پذیر ملکوں کو بھی ہے ۔ امریکا ،جرمنی دیگر ملکوں نے کئی ٹریلین ڈالر کے پیکیج دیے ہیں ۔ ہمارے پاس دباو کے شکار ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کرنے کیلیے رقم کی کمی ہے۔