Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کا کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانیکا اعلان

وزیراعظم کا کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانیکا اعلان
April 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا وی لاگرز سے ملاقات میں عمران خان نے کہا جس علاقے میں کورونا وائرس موجود ہوگا صرف اس کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا، باقی علاقوں میں کاروبار چلتا رہے گا۔ مزید کہا کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، زر مبادلہ ذخائر اور محصولات کم جبکہ کاروبار بند ہو گئے، پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔