Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم کا کراچی کی حالت زار کا نوٹس ، شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت

وزیراعظم کا کراچی کی حالت زار کا نوٹس ، شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت
August 26, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کراچی اور اس کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور پاک فوج کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان سے مختلف شعبوں کے برآمد کنندگان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پولٹری ، چاول ، پھل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، دواسازی اور ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان شامل ہیں۔ وزیراعظم نے قومی معیشت اور ملازمت پیدا کرنے میں ایکسپورٹرز کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا حکومت ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے خدمات سے متعلق برآمدات میں ملک کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا ایک قابل ماحول کی فراہمی کے ساتھ سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ جولائی 2020 کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔ کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے عالمی سطح پر مندی کے بعد برآمدات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔