Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کا ڈالر کی بڑھتی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کا نوٹس

وزیراعظم کا ڈالر کی بڑھتی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کا نوٹس
March 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی بڑھتی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کی انکوائری شروع کر دی۔ منی چینجر اور بینکوں کے درمیان ڈالر کی قیمت بڑھنے کے رجحان کا نوٹس لے لیا ۔ ذخیرہ اندوزوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے کرنسی مانٹرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو متوقع ہے۔ انکوائری کی بنیاد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی قیمت ہو گی جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف  قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے  ادویات  اور مشینری ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگی ہو گئی۔