Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کا پی آئی سی واقعے کا نوٹس ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

وزیراعظم کا پی آئی سی واقعے کا نوٹس ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب
December 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پی آئی سی واقعے کا نوٹس لے لیا اور چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ۔ اسلام آباد میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔ عثمان بزدار کہتے ہیں دل کے اسپتال میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ پنجاب حکومت ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ وکلاء اور ڈاکٹروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ۔ وکلاء نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا ۔ پولیس کی بھاری نفری کو دھکیلتے ہوئے پی آئی سی میں داخل ہو گئے اور غنڈہ گردی شروع کر دی ۔ کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، خواتین صحافیوں سے  بھی بد تمیزی کی گئی ۔ مشتعل وکلاء کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی اور ایک پولیس کی ایک گاڑی بھی جلا دی ،رینجرز نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا ، پولیس نے کئی وکلاء کو حراست میں لے لیا۔ ادھر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان وکلاء اور ڈاکٹروں کا معاملہ سلجھانے کے لئے پی آئی سی پہنچے  مگر مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کو پولیس اہلکاروں نے بمشکل وکلاء کے چنگل سے چھڑایا  اور بحفاظت دور لے گئے ۔