Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، سمری مسترد

وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، سمری مسترد
November 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مسترد کردی، پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قمیتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

اس سے قبل 5 نومبر کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔

ملک بھر میں اس وقت پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 142 روپے 62 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114 روپے7 پیسے ہے۔