Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا پنجاب میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنیکا حکم

وزیراعظم کا پنجاب میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنیکا حکم
June 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے پر وزیراعظم عمران خان نے ایس اوپیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو سخت ایکشن لیا جائے، عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے وہ تنقید سے گھبرانے والے نہیں۔ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں۔