Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا پاک افغان سرحد غلام خان ٹرمینل کا دورہ

وزیراعظم کا پاک افغان سرحد غلام خان ٹرمینل کا دورہ
November 26, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم نے پاک افغان سرحد غلام خان ٹرمینل کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد غلام خان ٹرمینل دورے کے دوران وزیراعظم نے باڑ کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع پرویزخٹک ، گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا بھی تھے۔ میران شاہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے غلام خان ٹرمینل کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے نہ صرف فاٹا کے عوام نے سب سے زیادہ جانی قربانیاں دی بلکہ انکومشکل ترین حالات کا بھی سامنا رہا ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کسی اور کی مسلط  کردہ جنگ نہیں لڑیں گے، پر امن  پاکستان کے لیئے مستحکم اور پرامن افغانستان  نا گزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے فاٹا میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے ،پولیس  ایف سی سمیت سرکاری اداروں میں مقامی آبادی کو روز گار کی فراہمی، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت مختلف قبائلی اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے نئے قبائلی اضلاع میں موبائل فون سروس کی  بحالی مساجد میں سولر  پینلز   کی  تنصیب، یونیورسٹی  کیڈٹ کالج  اور اسپتال کی  تعمیر  سمیت    جامع پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔