Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کا وفاقی کاینہ میں توسیع کا فیصلہ ،عملدرآمد صدارتی انتخابات کے بعد ہوگا

وزیراعظم کا وفاقی کاینہ میں توسیع کا فیصلہ ،عملدرآمد صدارتی انتخابات کے بعد ہوگا
August 29, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم میں مزید کھلاڑی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا  ہے ،  پہلے مرحلہ میں وزیر اعظم نے حلف کے بعد 15 وفاقی وزراء اور 5 مشیروں پر مشتمل کابینہ تشکیل دی بعد میں خسرو بختیار کو وزارت پانی کا قلمدان دیا گیا ، وزارت داخلہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پاس رکھی ہے جب کہ  دیگر کئی وزارتوں کی کسی کو بھی ذمہ داری نہ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں توسیع صدارتی انتخاب کے بعد کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں آٹھ سے دس وزراء حلف اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ میں سینیٹ کو  بھی نمائندگی دی جائے گی ۔ نئے وزراء میں اعظم سواتی کا نام  سائنس و ٹیکنالوجی اور شہریار آفریدی کا نام وزیر مملکت برائے داخلہ کے لیے سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع سے علی امین گنڈا پور، علی زیدی، زرتاج گل کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔