Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کا نیا کورونا ریلیف فنڈ شروع کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا نیا کورونا ریلیف فنڈ شروع کرنے کا اعلان
April 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، کورونا کی صورتحال پرغور و خوص کیا گیا۔ وزیراعظم نے نیا کورونا ریلیف فنڈ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں فنڈ سے ان لوگوں کی مدد کی جائیگی جن کی کورونا سے ملازمتیں ختم ہوئیں۔ وزیراعظم نے کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کیا تھا کورونا کی صورتحال سے آگاہ کروں گا، جب لاک ڈاؤن کیا توملک میں 26 کیسز تھے، اللہ کا شکر ہے پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت کم اموات ہیں، ہمارے حالات دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہیں، شہریوں نے بہت حد تک تعاون کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایرانی صدر سے گفتگو ہوئی، ایران میں اسکول کالجز میں تقریبات اور اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ امریکا میں کورونا سے تقریباً 60 ہزار لوگ مرچکے ہیں، آج مصری صدر سے بھی رابطہ ہوا ہے، کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ کتنی دیر تک کورونا وائرس رہے گا، ساری دنیا کو سوچ سمجھ کے چلنا پڑے گا، مصر نے بھی پاکستان کی طرح قرضے لے رکھے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 66 لاکھ خاندانوں تک پیسہ پہنچ چکا ہے،  اب تک 81 ارب روپے مستحقین میں تقسیم ہوچکا ہے، سندھ کے صوبے کے احساس پروگرام کے سب سے زیادہ پیسے گئے، پروگرام کی شفافیت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ریلیف فنڈ جلد شروع کررہے ہیں، ایک روپیہ عوام کا ہوگا اور اس میں 4 روپے حکومت شامل کرے گی، غریب طبقے کی مدد کرکے خوشی ملی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کیش پروگرام میں عوام کو بلاامتیاز امداد فراہم کی جا رہی ہے، بےروزگار افراد ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے، اوورسیزپاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ہماری ٹائیگرفورس ہمیں مستحق افراد کے بارے میں بتائے گی۔