Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کا مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار، کل اہم اعلان متوقع

وزیراعظم کا مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار، کل اہم اعلان متوقع
October 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان تیار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کل متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ  ٹائیگر فورس آٹا، دال اور گھی کی قیمتوں کو چیک کرے۔ وزیراعظم کا مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار، کل اہم اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضا کاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے مہنگائی میں کمی کے لئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کا  فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے معاون خصوصی یوتھ افئیرز عثمان ڈار سے مشاورت کرکے انھیں ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کر دی۔ کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ وزیراعظم سے گائیڈ لائینز ملتے ہی عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1315204262876590080?s=20 وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ٹائیگر فورس آٹا، چینی ، دال، اور گھی کی قیمتوں کو چیک کرے اور اپنے علاقوں میں قیمتیں چیک کر کے پورٹل پر پوسٹ کرے۔