Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کا ملٹری اسپتال میں شیخ رشید کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

وزیراعظم کا ملٹری اسپتال میں شیخ رشید کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی
June 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملٹری اسپتال میں شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ ذرائع پی ایم آفس کے مطابق وزیراعظم نے شیخ رشید کی صحت سے متعلق پوچھا، اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو بہترین سہولیات دینے کیلئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت بھی کی۔ شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے 14 دن کے لئے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم حالت خراب ہونے پر راولپنڈی میں ملٹری اسپتال منتقل ہوگئے تھے۔