Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے 47ویں قومی دن پر تہنیتی پیغام

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے 47ویں قومی دن پر تہنیتی پیغام
December 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے 47ویں قومی دن کے موقع پر تہنیتی پیغام دیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں  47ویں قومی دن پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اپنے خط میں کہا کہ 47سال کے مختصر عرصے میں آج امارات ترقی و خوشحالی اور گڈ گورننس کی مثال بن چکاہے ۔ عمران خان نے خط میں  بھیجے جانے والے پیغام میں کہا کہ عرب امارات کی ترقی قیادت کی دور اندیشی اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔