Sunday, May 5, 2024

وزیراعظم کا فیصل آباد کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ

وزیراعظم کا فیصل آباد کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ
June 27, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے فیصل آباد کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ فیصل آباد کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں کیا۔ اسد عمر کی زیر سربراہی کمیٹی قائم، پہلی میٹنگ آئندہ ہفتے لاہور میں ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان سے فیصل آباد کے ارکان اسمبلی فرخ حبیب، فیض اللہ کموکا اور شیخ خرم شہزاد نے ملاقات کی۔ ترقیاتی فنڈزسے کشمیر انڈر پاس، نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے مکمل کرائے جائیں گے۔ ایف آئی سی فیز ٹو، حسیب شہید جنرل اسپتال کی تکمیل، آئی ٹی ٹاور بھی تعمیر کیا جائیگا۔ ایم این ایز کے مطابق ترقیاتی کاموں میں تین مقامات پر بڑے پارکنگ پلازوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ شہری ترقی کیلئے متعدد نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ ترقیاتی کاموں کیلئے پنجاب حکومت بھی فنڈز کا بڑا حصہ دے گی۔