Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا فضل الرحمٰن کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی

وزیراعظم کا فضل الرحمٰن کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی
January 7, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم  نوازشریف نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کر کے اُن کی خیریت دریافت کی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اُنہیں گلدستہ پیش کیا ۔

تفصیلات کےمطابق تین روز قبل لاہور کے ایک نجی اسپتال میں مولانا فضل الرحمن کے پتے کا آپریشن ہواتھا ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کر کے اُن کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ اُن کی اچھی صحت قوم اور اُن کے لئے بہت ضروری ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کا شکریہ ادا۔ ادھر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے مولانا فضل الرحمن کو گلدستہ پیش کیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان  سردار ثنا اللہ زہری اور اقبال ظفر جھگڑا نے بھی مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی۔