Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کا فروغ نسیم کو ایک بار پھر کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا فروغ نسیم کو ایک بار پھر کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ
July 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نےفروغ نسیم کو ایک بار پھر کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وزیر قانون بنایا جائے گا۔ آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کیلئے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس سے پہلے آرمی چیف کی توسیع کے کیس میں وکالت کیلئے بھی کچھ عرصہ وزارت سے الگ ہوئے تھے۔