Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرنے کا مطالبہ
January 20, 2021

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرنے کا مطالبہ کر دیا ، کہا کہ تمام جماعتوں کے سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں اور اپوزیشن جماعتوں کو معلوم ہے فارن فنڈنگ کون سی ہے، ان جماعتوں کو کئی ملک پیسے دیتے رہے، ملکوں سے تعلقات کی وجہ سے نام نہیں لینا چاہتے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  مولانا فضل الرحمن این آر او کیلئے بلیک میل کررہے ہیں، عوام کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلیں گے۔