Sunday, May 5, 2024

وزیراعظم کا عزم ہے ’’ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ‘‘، فردوس عاشق

وزیراعظم کا عزم ہے ’’ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ‘‘، فردوس عاشق
February 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے"۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1233637916280266752?s=20 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیغام میں لکھا کہ عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، دوسرے امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔ اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ معاون خصوصی لکھتی ہیں کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ اس مرض کے 98 فیصد سے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1233637720041324550?s=20 انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا خصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو "صفائی نصف ایمان ہے"۔