Sunday, May 19, 2024

وزیراعظم کا سیاسی مخالفین کو سیاسی میدان میں جواب دینے کا تہیہ، عوامی رابطہ مہم کا شیڈول جاری

وزیراعظم کا سیاسی مخالفین کو سیاسی میدان میں جواب دینے کا تہیہ، عوامی رابطہ مہم کا شیڈول جاری
April 24, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کو سیاسی میدان میں جواب دینے کا تہیہ کر لیا۔ نوازشریف کے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف 28 اپریل کو باقاعدہ جلسوں کا آغاز کریں گے۔ پہلے مرحلے میں کے پی کے مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم 28 اپریل کو مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ بنوں میں ایئرپورٹ کی توسیع، کوہاٹ میں موٹروے کی تعمیر، ڈی آئی خان میں اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم اگلے مرحلے میں سوات جائیں گے جہاں وہ شریف فیملی کی جانب سے تعمیر ہونیوالے ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم خیبرپختونخواہ کے دوروں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور تیسرے مرحلے میں سندھ کے دورے میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔