Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کا سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی مبصر بھیجنے کا مطالبہ

وزیراعظم کا سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی مبصر بھیجنے کا مطالبہ
January 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سلامتی کونسل سے فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں فوجی مبصر بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے حملے شدت پکڑ رہے ہیں۔ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں واپسی کے لیے اصرار کرے۔ اقوام متحدہ مبصرین مقبوضہ وادی بھیجنے کیلئےبھارت پر دباؤ ڈالے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1218793061012197376 وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا بھارتی فورسز کی ایل اوسی کے اطراف معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ، جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔غاصب فوج اپنے حملوں سے شہریوں کو قتل کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حملوں پر خاموش تماشائی بنے بیٹھنے رہنا مشکل ہو جائے گا۔