Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی عوام کے غصے وشرمندگی سے آگاہ کیا

وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی عوام کے غصے وشرمندگی سے آگاہ کیا
December 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا کے صدر گوٹا بایا راجا پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، انہوں نے سیالکوٹ واقعے پر پاکستانی عوام کے غصے اور شرمندگی کے اظہار پر بات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں موجود سری لنکا کے صدر سے بات کی۔ سری لنکن صدر کو سیالکوٹ واقعہ میں 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے صدر گوٹا بایا راجا پاکسے کو یقین دلایا ملزمان کے خلاف قانون کی پوری قوت کے ساتھ مقدمہ چلایا جائے گا۔