Tuesday, May 21, 2024

وزیراعظم کا زراعت گروتھ ایمرجنسی پلان تیار، 309 ارب کے 16 بڑے منصوبے شروع ہونگے

وزیراعظم کا زراعت گروتھ ایمرجنسی پلان تیار، 309 ارب کے 16 بڑے منصوبے شروع ہونگے
July 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے زراعت گروتھ ایمرجنسی پلان تیار کر لیا۔ پلان کے مطابق 309 ارب کے 16 بڑے منصوبے شروع ہونگے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 93 کے بعد ٹڈی دل کا اتنا بڑا حملہ ہوا ہے۔ انھوں نے سندھ جاکر متاثرہ علاقے کا  معائنہ بھی کیا۔ حکومت  جلد اس مسئلے پر قابو پالے گی ۔ انھوں نے کہا کہ جب تک زراعت پر توجہ نہیں دی جاتی اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دس سالوں تک زراعت کو تباہ کیا گیا۔ 309 ارب خصوصی پروگرام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ چھوٹے ڈیم بنانے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چینی پر جو ٹیکس لگا وہ پیسہ حکومت کو جائیگا۔ ان کے  پاس کوئی عہدہ نہیں، وزیراعظم نے خود بلا کر زراعت پر کام کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔