Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کا رات گئے پولی کلینک اسپتال اسلام آباد کا اچانک دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

وزیراعظم کا رات گئے پولی کلینک اسپتال اسلام آباد کا اچانک دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا
December 31, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے  پولی کلینک اسپتال اسلام آباد کا اچانک دورہ  کیا ،  اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں عوام کو علاج معالجے کے معیار، صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان اسپتال کا جائزہ لینے پولی کلینک اسپتال آن  پہنچے تو وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی ہمراہ تھے ، وزیراعظم نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات  کا وزٹ کیا  اور اسپتال میں  زیر علاج مریضوں کی خیریت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعظم نے  مریضوں کی تیمار داری کیلئے موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی،فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ  وزیرِصحت کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے ہسپتال میں جدت لانے اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی  ہدایات کی۔