Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کا دورہ کراچی ملتوی، گورنرسندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم کا دورہ کراچی ملتوی، گورنرسندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا
August 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا۔ وزیراعظم نے گورنرسندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کل ہونے والا دورہ کراچی منسوخ ہوا۔ عمران خان نے 12 اگست کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کرنا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد بلالیا، گورنر سندھ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کے نقصان، ریلیف سرگرمیوں اورترقیاتی منصوبوں بارے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔