Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کا دورہ چین توقعات نہیں ہماری ترجیحات پر مشتمل ہوگا، خسرو بختیار

وزیراعظم کا دورہ چین  توقعات نہیں ہماری ترجیحات پر مشتمل ہوگا، خسرو بختیار
November 1, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دورہ چین توقعات نہیں ہماری ترجیحات پر مشتمل ہو گا۔ چین کے دورے پر روانگی سے قبل وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے اسکوپ کو بڑھانا چاہتے ہیں۔سی پیک کے تحت ایک نیا جوائنٹ ورکنگ گروپ بن رہا ہے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ  عمران خان چینی صدر،وزیراعظم اور بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔